برلن،4ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)چوبیس ستمبر کو جرمنی میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات سے پہلے چانسلر کے لیے امیدوار انگیلا میرکل اور مارٹن شُلس کے مابین ٹیلی وژن مباحثہ ہوا ہے۔ جرمنی کی قدامت پسند سیاسی جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یُو) سے تعلق رکھنے والی انگیلا میرکل مسلسل چوتھی مرتبہ چانسلر بننے کے لیے امیدوار ہیں۔ ان کے مقابلے میں مارٹن شُلز ہیں، جن کا تعلق بائیں بازو کی جانب جھکاؤ رکھنے والی سیاسی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے۔ اس ٹی وی مباحثے کے دوران ملک میں مہاجرین، برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی اور ترکی جیسے موضوعات پر بحث کی گئی۔